نواز شریف سے میاں مرغوب احمد کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Oct 28, 2022 | 20:47:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مریم نواز، ایم پی اے عرفان دولتانہ ،صدر مسلم لیگ نون زبیر گل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔میاں مرغوب احمد نے کہاکہ نواز شریف کی ہدایات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔ عمران خان عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ کی سخت سکیورٹی کا حکم

مزیدخبریں