ٹیکس  گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع کا مطالبہ

Oct 28, 2022 | 21:06:PM
 ٹیکس  گوشوارے ,جمع, آخری تاریخ, توسیع, مطالبہ,صدر لاہور ٹیکس بار
کیپشن:  ٹیکس  گوشوارے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف 3 دن باقی رہ گئے،لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع کا مطالبہ کردیا ہے۔

صدر لاہور ٹیکس بار نعمان یحییٰ نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو توسیع کیلئے خط لکھ دیا، نعمان یحییٰ کا کہنا ہے کہ لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کیا،انکم ٹیکس گوشوارے میں تکنیکی خامیوں کے سبب ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد تاحال گوشوارے جمع نہیں کرواسکی۔