(24نیوز)کراچی میں گزشتہ چار روز سے نابینہ افراد کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاج جاری ہے اور آج مظاہرین کی جانب سے ریڈ زون جانے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے رکاوٹیں لگا کر مظاہرین کو روک لیا تھا جس کے بعد انتظامیہ اور نابینہ افراد میں مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات کے بعد نابینہ افراد واپس پریس کلب کے باہر چلے گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ پیر تک تمام مطالبات پر کام کرشروع کیا جائے گا اور منگل تک ہمیں لسٹ دیدی جائے گیاس لئے ہم منگل تک انتظار کریں گے اور اگر مطالبات پورے نہ ہوے تو دوبارہ ریڈ زون کی جانب بڑھیں گے ۔
کراچی میں گزشتہ چار روز سے نابینہ افراد کا مطالبات کے حق میں دھرنا جاری
Oct 28, 2022 | 21:21:PM