عمران خان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، فیصل واوڈا

Oct 28, 2022 | 23:52:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہاہے کہ میں نے عمران خان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2 خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر پر لے کر جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس سے ملک کو نقصان، پی ڈی ایم کو فائدہ اور اداروں سے محاذ آرائی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے، جلد ان کے نام سامنے لاﺅں گا۔

یہ بھی پڑھیں: طارق پاشا وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مقرر

مزیدخبریں