اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔
عرب ریاستوں کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کا مسودہ اگرچہ قانون کے نفاذ کا پابند نہیں ہے تاہم یہ سیاسی وزن ضرور رکھتا ہے تاہم غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 120 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 14 ممالک نے جنگ بندی کی قرارداد کی مخالفت کی، 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے محصور غزہ تک امدادی رسائی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا، دو مختلف واقعات میں ایک دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں میں چار بار اجلاس میں ناکامی کے بعد جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد پاس کی ہے، قرارداد کی منظوری کیلئے دو تہائی اکثریت درکار تھی جس میں غیر حاضری شمار نہیں ہوتی۔
دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں کے حق میں منظور ہونے والی قرارداد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیل کے مندوب گیلاد اردان نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں، قرارداد میں حماس سے متعلق کوئی بات نہیں، حماس کے خاتمے میں ہی مسئلے کا حل ہے۔