پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Oct 28, 2023 | 10:48:AM

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت واپس لینے کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے،واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ واپس لینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلا وزیر اعظم نواز شریف؟


 

مزیدخبریں