چیک ریپبلک: آسمان سے نوٹوں کی بارش، لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں

Oct 28, 2023 | 11:09:AM

(ویب ڈیسک) چیک ریپبلک میں آسمان سے نوٹوں کی برسات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ ہزاروں افراد کو آسمان سے برستے کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں آسمان سے نوٹوں کے برسات ہوتے دیکھا گیا، صرف یہی نہیں اس بارش کے بعد نوٹوں کو اکٹھا کرنے ایک بڑی تعداد میں لوگوں کا جمِ غفیر بھی وہاں امڈ آیا۔

آخر اس ویڈیو میں پوشیدہ حیقیقت کیا ہے آئیے جانتے ہیں۔ دراصل چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والے ایک ٹی وی میزبان کامل بارتوشیک  المعروف کاظمہ نے بھاری انعام کے عوض ایک مقابلے کا انعقاد کیا جس میں امیدواروں کو ان کی ایک فلم میں پوشیدہ خفیہ پہلی بوجھنی تھی، لیکن اس کھیل میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے کسی نے بھی درست جواب نہیں دیا۔

بعد ازاں کاظمہ نے انعامی رقم جو 10 لاکھ ڈالرز تھی، کھیل میں شرکت کرنے والے تمام شرکا میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام شرکاء کو پیشگی اطلاع دینے کے بعد ایک مخصوص مقام پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر سے انعامی رقم برسانا شروع کر دی۔    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کو کڑے امتحان کا سامنا،تمام ملزموں کو عمر قید کی سزا۔۔؟

آسمان سے برستے ان کرنسی نوٹوں کو جمع کرنے کی خاطر کسی نے دوڑ لگائی تو کسی نے چھتری کا استعمال کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوٹ اپنے بیگ میں جمع کر سکے۔

ویڈیو کی مکمل تفصیل کاظمہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کی صورت میں شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ،’دنیا میں پہلی حقیقی منی بارش! جمہوریہ چیک میں ایک ہیلی کاپٹر سے 10 لاکھ ڈالرز گرا اور کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا’

یاد رپے کہ یہ ویڈیو اتنی مقبول ہوئی کہ اسے اب تک 48 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

مزیدخبریں