ورلڈ کپ نیوزی لینڈ کیخلاف آسٹریلوی اوپنرز نے کئی ریکارڈز بنا ڈالے

Oct 28, 2023 | 12:26:PM

(افضل بلال) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنرز نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اوپنر بلے باز نے اپنے پہلے ہی میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے، وہ ورلڈ کپ میں پہلا میچ کھیل کر تیز ترین سینچری بنانے والے پہلے بلےباز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک جنوبی افریقہ میچ، آئی سی سی نے بڑی غلطی تسلیم کر لی

ٹراوس ہیڈ ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سینچری بنانے والے بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ صرف 25 گیندوں پر سرانجام دیا جبکہ ان کے علاوہ سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف 25 گیندوں پر نصف سینچری سکور کی، اس فہرست میں آسٹریلیا کے ہی آل راؤنڈر گلین میکس ویل ہیں جنہوں نے ہالیند کے خلاف 27 گیندوں پر نصف سینچری سکور کی، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ہیں جنہوں نے اسی میچ میں 28 گیندوں پر نصف سینچری سکور کی۔

گینگروز کے اوپنر ٹراوس ہیڈ اپنے پہلے ہی میچ سینچری داغ کر ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ ایورج سے سکور بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 109 کی ایورج کے ساتھ دوسرے نمبر پ آ گئے ہیں جبکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر 118 کی ایورج کے ساتھ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ہیں۔

علاوہ ازیں آج کا میچ کھیلنے والی گینگروز کی ٹیم ورلڈ کپ میں 100 میچ کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے 100 میں سے 72 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 25 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلوی ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں پہلے 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ گینگروز کی ٹیم سب سے زیادہ 5 بار عالمی کپ جیتنے والی ٹیم ہے۔

مزیدخبریں