نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا.
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’آج کا فیصلہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا‘‘
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق متوقع ہے جبکہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔