پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے پا گئے

Oct 28, 2023 | 13:04:PM
پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے پا گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) قومی ایئر لائن پی آئی اے اور پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مابین ایندھن سے متعلق معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او کی پالیسی میں تبدیلی کر دی گئی, پی ایس او نے پی آئی اے کی کیش 50کروڑ کی لمٹ میں اضافہ کردیا، پی ایس او قومی ائیرلائن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، پی ایس او پی آئی اے کو یومیہ ادائیگی کے مطابق فیول فراہم کررہا تھا۔

پی ایس او کے مطابق پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی سنی گئی،  نگران وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی

قومی ائیرلائن کے مالی بحران سے جڑے ایندھن کے مسئلے کو 2ہفتے سےزائد ہوگئے، پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر، آج بھی ملک و بیرون ملک کی 59 پروازیں منسوخ ہو گئیں، موجودہ بحران کے سبب گذشتہ 17 روز کے دوران 597 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں، پروازیں ایندھن کی عدم دستیابی، طیاروں کی کمی اور دیگر انتظامی امور کے سبب منسوخ ہوئیں۔

کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی پرواز پی کے 302، پی کے303، پی کے307 منسوخ، لاہور سے شارجہ دو طرفہ پرواز پی کے 185، پی کے186، لاہور سے دبئی دو طرفہ پی کے203، پی کے204، لاہورجدہ پرواز پی کے731، 839، اور لاہور سے باکو پی کے 159 منسوخ جبکہ دمام سے لاہور کی پرواز پی کے 248 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے جمعے کی سہ پہر پی ایس او کو 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کی، تیل کی مذکورہ نقد ادائیگی کے ساتھ  8 پروازوں کی فہرست پی ایس او کو ارسال کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا یومیہ اندرون و بیرون ملک فلائٹ آپریشن 81 پروازوں پر مشتمل ہے، ای سی سی کی جانب سے کل رات کو 8 ارب روپے ملنے کے بعد پروازوں کی روانگی کے پیچیدہ مسئلے میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔