(فرزانہ صدیق) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلا نے درخواست آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے عملے کو جمع کرائی جس میں کہا گیا ہےکہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی جب کہ گزشتہ ہفتےکی طرح آج چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جارہی۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرنا حق ہے لہٰذا ہرہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست عدالتی عملےکوجمع کرادی تاہم جج ابوالحسنات کی عدم دستیابی کے باعث درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل ،سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی