عدلیہ مخالف تقاریر، نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Oct 28, 2023 | 15:13:PM

(24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر 5 سال پرانی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست شہری نے دائرکی تھی جس میں نواز شریف کے خلاف 2018کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جس پر 15 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو کڑے امتحان کا سامنا،تمام ملزموں کو عمر قید کی سزا۔۔؟

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 2018 سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کریں گے۔

مزیدخبریں