(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس پر انوار الحق کاکڑ حتمی فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ پھر بلند، فی تولہ کہاں تک جا پہنچا؟
دوسری جانب 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسرائیل فلسطین تنازعہ کے بعد خدشہ پیدا ہو ئے تھا کہ اس کا اثر عالمی مارکیٹ پر آئے گا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگاعالمی مارکیٹ میں اس جنگ کے دوران ترسیل میں رکاوٹ ضرور پیدا ہوئی ہے جس سے قیمتیں بڑھی بھی تھی، اس تنازعہ کے بعد سے یورپی برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد جبکہ امریکی برینٹ کروڈ کی قیمت میں لگ بھگ 9 فیصد تک اضافہ ہوا تھا کیونکہ مشرق وسطیٰ کا خطہ دنیا میں تیل کی مجموعی سپلائی کے تقریباً ایک تہائی حصے کو کنٹرول کرتا ہے اور عالمی سپلائی کا تقریباً 20 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اس لئے یہ خدشہ بھی یہی موجود تھا کہ اگر ایران اور سعودی عرب جیسے ممالک تک یہ تنازع پھیلتا ہے تو اس کے اثرات ہوں گے۔