(اویس کیانی) متحدہ عرب امارات کے صدر اور کراون پرنس دبئی کیلئے پاکستان میں شکار گاہیں تیار کر دی گئیں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر اور کراون پرنس دبئی کیلئے پاکستان میں شکار گاہیں تیار کر دی گئیں، وفاقی کابینہ نے پنجاب کے پانچ اضلاع میں شکار کے دوران سیکیورٹی کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ پھر بلند، فی تولہ کہاں تک جا پہنچا؟
شیخ محمد بن زید النہیان اور شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم خصوصی وفد کیساتھ شکار کھیلیں گے، شاہی مہمان راجن پور،ڈیرہ غازیخان،بہاولپور،بہاولنگراور رحیمیارخان میں شکار کھیلیں گے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر رینجرز کی تین کمپنیاں فوری طو رپر تعینات کرنے کی منظوری دے دی، پنجاب کے پانچ اضلاع میں رینجرز کی تین کمپنیاں 31مارچ 2024تک تعینات رہیں گی۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4کے تحت رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔