یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر دلائل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا،بعد ازاں عدالت نے درخواستِ ضمانت پر سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2 کیسز میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے سماعت کی,عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت ہر دلائل طلب کر لیئے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف پولیس کی گاڑیاں جلانے کے2مقدمات ہیں، جن میں عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت ،گلبرگ اور راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے،گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے،تھانہ سرور رور پولیس مقدمہ نمبر 108/23 درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات کے صدر اور کراون پرنس دبئی کیلئے پاکستان میں شکار گاہیں تیار