اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق گوہر جعلی ڈگری پر عہدے سے فارغ

Oct 28, 2023 | 18:31:PM
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق گوہر جعلی ڈگری پر عہدے سے فارغ
کیپشن: جعلی ڈگری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز)جعلی ڈگری والا وکیل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بن گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔
تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر اشتیاق گوہر کو عہدے سے فارغ کیا گیا ،اشتیاق گوہر کو 15 ستمبر 2023 کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا تھا، اشتیاق گوہر نے 18 ستمبر کو بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
سیکرٹری قانون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی تھی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے 3 اکتوبر کو سیکرٹری پنجاب بار کونسل کو اشتیاق گوہر کی پنجاب بار کی جانب سے جاری کردہ انرولمینٹ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!معروف خاتون صحافی انتقال کر گئیں