شاداب خان کا چنئی میں سی ٹی سکین کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا چنئی میں سی ٹی سکین کرلیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق شاداب خان کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران سکین کےلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
ترجمان کے مطابق شاداب خان کی سکین کی ابتدائی رپورٹ کلیئر ہے، قومی آل راونڈر بہتر محسوس کر رہے ہیں،قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق شاداب خان کی اگلے میں کیلئے دستیابی کا فیصلہ میڈیکل ٹیم کرے گی۔شاداب خان میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی جگہ میچ میں اسامہ میر کو کنکشن متبادل کے طور پر لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کو نیدر لینڈز نے87 رنز سے شکست دیدی