لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، سکولوں کے اوقات تبدیل

Oct 28, 2024 | 09:08:AM

 (24 نیوز) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا،لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سکول کے اوقات میں تبدیل کر دیئے گئے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، اوقات کار کا اطلاق آج (28 اکتوبر) سے 31 جنوری تک ہوگا۔

بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی اور ہر قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں گردوغبار،آلودہ گیسوں سےفضامیں خرابی بڑھنےلگی، جس کے بعد  لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا۔

شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح545ریکارڈکی گئی، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  سیدمراتب علی روڈپرفضائی آلودگی کی شرح694ریکارڈ،فیز8ڈی ایچ اےمیں596ریکارڈ،یوایس قونصلیٹ میں 587ریکارڈ اور ٹھوکرنیازبیگ میں فضائی آلودگی کی شرح503ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق لاہور میں 31 جنوری 2025ء تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی سخت پابندی ہوگی، عوام سموگ سے بچنے کیلئے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور  کھلی فضا میں جانے سے گریز کریں ،ماسک کے بغیر گھروں سے باہر نا نکلیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں  آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران  موسم گرم اور خشک رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈکیاگیا جبکہ  شہر میں شمال مغرب سمت 8کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 8ویں نمبر پر آ گیا، جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا۔

مزیدخبریں