عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4.50 فیصد تک گرگئیں

لندن برینٹ آئل 73 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 68.61 ڈالر فی بیرل تک آگیاہے

Oct 28, 2024 | 09:09:AM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4.50 فیصد تک گرگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد پھر کمی ہوگئی اور خام تیل کی قیمتیں 4.50 فیصد تک گرگئیں۔
عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 4.50 فیصد سستا ہوکر 73 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر گیا،لندن برینٹ آئل 72 ڈالر 53 سینٹس فی بیرل تک آگیاہے۔
دوسری طرف امریکی خام تیل 3.62 فیصد سستاہوکر 68.61 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے،ہفتے کے پہلے روز خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب گیس کی عالمی سطح پرقیمت میں ساڑھےتین فیصد کمی ہوئی ہے،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔