سلمان خان اور سلیم خان کےخلاف بشنوئی برادری کا مظاہرہ،پتلے نذر آتش
بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان اوراہلخانہ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ ہیروسلمان خان کے والد سلیم خان کے حالیہ بیان کے بعد بشنوئی برادری نے جے پور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔
بشنوئی برادری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم بشنوئی ہیں،ہم کسی کی عزت کو بغیر وجہ کے نقصان نہیں پہنچاتے،سلیم خان کی باتیں غلط اور لوگوں کو گمراہ کرنے والی ہیں،ہم کالے ہرن کیس میں انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
سلیم خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا کبھی کسی جانور کو نقصان نہیں پہنچائے گا،تاہم بشنوئی برادری جس کے نزدیک کالے ہرن انتہائی مقدس حیثیت رکھتے ہیں، اس بیان سے سخت ناراض ہے اور خان فیملی سے معافی کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔
ممبئی میں بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، اس دوران معروف گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث سلمان خان نے عوامی تقریبات میں شرکت بھی کم کر دی ہے،سلمان خان اور سلیم خان کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران کئی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں کچھ لارنس بشنوئی کی جانب سے تھیں۔
اپریل میں سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیاتھا،جس کے بعد سے حکومت نے خان فیملی کو اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔