مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی:عمر ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے،26 ویں ترمیم کا طریقہ کار غلط تھا،جس پارلیمنٹ نے ترمیم کی اسکا وجود ہی غلط ہے،یہ فارم 47 کی حکومت ہے اور جعلی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا،عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی، ملک میں افرا تفری ہے اور بلوچستان کے حالات دیکھ لیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا، میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔