مرغی کا گوشت سستا ہو گیا 

Oct 28, 2024 | 10:10:AM

(24نیوز)لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے کی کمی ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت آج 18 روپے فی کلو سستا ہوا،سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 551 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

زندہ مرغی 13 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے، زندہ برائلر کی پرچون قیمت 380 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 366 پر مقرر کی گئی ہے،اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 315 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 گزشتہ روز مرغی کا گوشت 630 روپے کلو تھا، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔

 اس کے علاوہ  لاہور میں مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پشاور میں بھی مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی،پشاور میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے تک کی کمی ہو گئی ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کی فی کلو قیمت 405 روپے کلو ہوگئی۔

دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 40 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،سرکاری نرخنامے کے مطابق سرخ آلو کی فی کلو قیمت 120 سے بڑھ کر 140 روپے ہو گئی ہے۔

پیاز کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے،نئی قیمت 130 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، کچالو کی فی کلو قیمت بھی 10 روپے بڑھنے سے 130 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سبز مرچ کی قیمت میں 40 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے، مرچ 200 سے بڑھ کر 240 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔


 

مزیدخبریں