میرا کسی سے اختلاف نہیں ہوتا،لوگ خوامخواہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں ،شیر افضل مروت

Oct 28, 2024 | 10:25:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ میرا کسی سے اختلاف نہیں  ہوتا،لوگ خوامخواہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں تو انہیں جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سے کوئی اختلاف نہیں میں ان کا مداح ہوں،علی امین کے بہت سے اقدامات کی تعریف کی ہے،علی امین وزیراعلیٰ ہیں، احتجاج میں ان کے کردار کا (ن)لیگ، دیگر جماعتیں ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں،مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتیں کہتی ہیں کہ صوبے نے مرکز پر چڑھائی کردی،مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتیں کہتی ہیں سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال ہو رہا ہے،احتجاج میں علی امین کے بجائے قیادت کو آگے کریں گے، ہم گنڈاپور کی سپورٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

 شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ علی امین کے احتجاج کو جواز بنا کر گورنر راج کیلئے بھی راستہ ہموار ہو سکتا ہے،صوبے میں رہی سہی حکومت کے خاتمہ کیلئے اپنے ہی ہاتھوں مخالفین کو جواز فراہم کریں، شیر افضل مروت نے کہاکہ تحریک انصاف کے فارم سے پہلے بھی احتجاج کامیاب رہے ہیں،احتجاج احتجاج کمیٹی کے سپرد ہونا چاہئے،اس کیلئے سٹریٹیجی بنانا چاہئے۔

 

مزیدخبریں