پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے دو ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان

رواں مالی سال 80 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ کی مد میں ملیں گے جبکہ اگلے تین مالی سال کے دوران سالانہ 65 کروڑ ڈالرزملیں گے۔حکومتی ذرائع

Oct 28, 2024 | 11:12:AM
پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے دو ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے سے قرض ملنے کے بعد پاکستان کیلئے مزید قرض ملنے کے دروازے کھل گئے ۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالرز کا نیا قرض پروگرام ملنے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموار ہوگئی۔پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 4 سالوں کے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں دو ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے کا امکان ہے جبکہ اگلے تین مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد کو چھو لیا

ذرائع کے مطابق مالی سال 2025۔26 سے لیکر مالی سال 2027۔28 تک پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ہر سال 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ میں ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے سالوں پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔