(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئین سے نگران حکومتوں کے آپشن کو باہر نکال دینے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نگران حکومت کا کوئی فائدہ نہیں،آئین سے نگران حکومت کا آپشن نکال دینا چاہیے۔ نگران حکومت کے دور میں مسائل پیدا ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ نہیں جانتا، ماضی میں ایک خط نہ لکھنے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزرائے اعظم کو گھر بھیجا گیا، پیپلز پارٹی ایسی چیز کی حمایت نہیں کرے گی جس سے کسی کے حقوق تلفی ہو۔