بھارت میں پروازوں کے بعد مندر کو بھی بم سے اُڑانے کی دھمکیاں

مندر میں بم کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

Oct 28, 2024 | 12:30:PM
بھارت میں پروازوں کے بعد مندر کو بھی بم سے اُڑانے کی دھمکیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد مندروں کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع سکون مندر کو بم کی دھمکی موصول ہوئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھمکی ملنے کے بعد مندر کے آس پاس کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق تروپتی کے سکون مندر کو 27 اکتوبر کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد مندر کو بم سے اڑا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بم سے اڑانے کے پیغام نے قابل فہم طور پر شدید تشویش کو جنم دیا اور عقیدت مندوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔

 تھریٹ الرٹ ملنے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر بم سونگھنے والے کتوں کے ساتھ مندر پہنچیں۔

 انہوں نے احاطے کی اچھی طرح تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک اشیاء مندر کے ارد گرد سے برآمد نہیں ہوئی۔مندر میں بم کی دھمکی کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔