تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے باہر ٹرک نے اسرائیلیوں کو رونڈ ڈالا،5 اسرائیلی فوجی ہلاک

Oct 28, 2024 | 12:38:PM
تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے باہر ٹرک نے اسرائیلیوں کو رونڈ ڈالا،5 اسرائیلی فوجی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ٹرک ڈرائیور نے موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بس اسٹاپ پر کھڑے اسرائیلیوں کو روند ڈالا، واقعے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق حادثہ تل ابیب کے شمال میں واقع گلیلوت بیس کے قریب پیش آیا ،جس میں اسرائیلی خفیہ تنظیم ’موساد‘ کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

 حادثے میں ایک ٹرک نے بس سٹیشن پر موجود لوگو ں کو کچل دیا، جس میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ،جبکہ 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کرسی کیوں اٹھائی؟ خواتین ریسٹورنٹ میں گتھم گتھا  لڑائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

 اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق مشرقی یروشلم سے تھا، تحقیقات کررہے ہیں۔