کار سرکار میں مداخلت،ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار

Oct 28, 2024 | 12:44:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے،ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کی تھی، ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا تم مجھے نہیں روک سکتے۔
 

مزیدخبریں