26ویں آئینی ترمیم سے انصاف کے حصول میں تیزی آئے گی،ملک احمد خان

Oct 28, 2024 | 12:51:PM
26ویں آئینی ترمیم سے انصاف کے حصول میں تیزی آئے گی،ملک احمد خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم درست سمت میں ایک قدم ہے،اس ترمیم سے انصاف کے حصول میں تیزی آئے گی۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ شہبازشریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے تاریخی کردار ادا کیا، 26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کے دوستوں سے بھی بات کی تھی،پنجاب کے عوام انسداد پولیو مہم کا متحرک حصہ ہیں،والدین کی توجہ بچوں کو معذوری سے بچا سکتی ہے۔