فل کورٹ اجلاس: جسٹس منصور علی شاہ شریک نہیں ہوں گے

اجلاس میں تمام دستیاب جج شریک ہوں گے جس میں اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں

Oct 28, 2024 | 13:12:PM
فل کورٹ اجلاس: جسٹس منصور علی شاہ شریک نہیں ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے میں آج فل کورٹ اجلاس منعقد ہو گا تاہم اس میں سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ شرکت نہیں کریں گے۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کے باعث فل کورٹ اجلاس شریک نہیں ہو سکیں گے۔

فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت سپریم کورٹ میں ہو گا۔

فل کورٹ اجلاس میں تمام دستیاب جج شریک ہوں گے جس میں اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد فل کورٹ اجلاس بلایا ہے۔