(24نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کسی نہ کسی طرح بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، اس نے پہلے بھی ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی لڑتے رہے ہیں لیکن فائدہ انہیں ابھی تک نہیں ہوا ہے، ہم لڑائی کرنے والے لوگ نہیں ہیں، امن و امان کی خواہشات رکھنے والے ہیں۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں، آپس میں ان کی نہیں بنتی، آگے چل کر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اور اس میں دھڑے بندی ہو گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ 18 ویں ترمیم میں بھی وہی شرطیں تھیں جو موجودہ 26 ویں ترمیم میں ہیں۔