پرویز الہٰی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

Oct 28, 2024 | 15:40:PM

(24 نیوز)اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہٰی کے بیرونِ ملک سفر کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیا اور وہ اب بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ اینٹی کرپشن پنجاب مقدمے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے سفارش کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری

یاد رہے کہ رواں ماہ 3 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ، ان کے صاحبزادے راسخ الہیٰ اور بہو زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

28 جون کو وفاقی حکومت نے پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈالا تھا جس پر پی ٹی آئی صدر نے پی سی ایل سے اپنا نام نکالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں