(ویب ڈیسک)بھارتی فلم ساز راکیش روشن نے ماضی کی مشہور فلم "کرن ارجن" پھر سے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا جس میں شاہ رخ خان اورسلمان خان نے کرن ارجن کے مرکزی کرداراداکئے تھے۔
راکیش روشن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر فلم "کرن ارجن" کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ فلم کے 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اسے پھر سے سنیما گھروں میں ریلیز کررہے ہیں۔
"کرن ارجن" میں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی جوڑی نے خوب شہرت کمائی تھی،اس فلم میں کرن اور ارجن کی ماں کا کردار ادا کرنے والی راکھی کا ایک ڈائیلاگ "میرے کرن ارجن آئیں گے"بہت مشہور ہوا تھا، جس سے آج بھی اس فلم کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔
راکیش روشن نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا "راکھی جی نے ٹھیک کہا تھا کرن ارجن آئیں گے۔" ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فلم 22 نومبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی بلاک بسٹرفلم "کرن ارجن" 1995ء میں ریلیز ہوئی تھی جسے راکیش روشن نے پروڈیوس کیا تھا،اس فلم نے ایک لمبے عرصے تک سینما گھروں پر راج کیا تھا۔