وزیر داخلہ محسن نقوی کی سالگرہ ،رشتہ داروں ، دوستوں اور خیرخواہوں کا نیک خواہشات کا اظہار

Oct 28, 2024 | 16:23:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے زندگی کا نیا سنگ میل کامیابی سے طے کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق   محسن نقوی کی سالگرہ پر دنیا بھر سے تہنیتی  پیغامات کا تانتا بندھ گیا، محسن نقوی کے رشتہ داروں ، دوستوں اور خیرخواہوں  نے  نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

محسن نقوی کو سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات اور دعاؤں  کا سلسلہ جاری ہے۔محسن نقوی نےاپنی خوداعتمادی اور صلاحیت کا لوہا  عوام سے منوایا اور انسانیت کی خدمت نے ان کو بام عروج تک پہنچایا۔

یادرہے کہ محسن نقوی نے 30سال کی عمر میں مقامی چینل سٹی 42 کی بنیادرکھی ،پھر چودھری پرویز الٰہی کے بعد پنجاب کےنگران وزیراعلیٰ رہے،وزارت اعلیٰ کے دوران ہی چیئرمین پی سی بی منتخب ہوگئے ۔عام انتخابات کے بعد سینیٹر منتخب ہوئے۔ساتھ ہی ان کو وفاقی وزیرداخلہ بنادیا گیا ۔

مزیدخبریں