(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم "ٹائی ٹینک "کے ایک سین پر چلنے والی بحث ختم کردی۔
ایک انٹرویو کے دوران کیٹ ونسلیٹ کا کہنا تھا کہ جس لکڑی کے ٹکڑے پر وہ فلم کے آخری منظر میں لیٹی تھیں اور جیک ڈاؤسن (لیوناڈو ڈی کیپریو) شمالی بحراوقیانوس کی خون جمادینے والی سرد موجوں سے کانپ رہے تھے وہ دراصل دروازہ نہیں بلکہ جہاز کی ایک سیڑھی کا حصہ تھا۔
49 سالہ کیٹ ونسلیٹ کا کہنا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ ان سے اس کے بارے میں سوال پوچھا جائے گا۔
فلم کے ہدایت کار جیمز کیمرون نے بھی ایک تحقیق کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا فلم کا ہیرو جیک بچ سکتا تھا؟ تاہم جیمز کیمرون کے مطابق بہت سارے زاویوں سے اس کا جائزہ لینے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ جیک نے روز (کیٹ ونسلیٹ) کی حفاظت کو ترجیح دی۔