پی ٹی آئی کاجوڈیشل کمیشن میں شرکت کا فیصلہ، حتمی منظوری عمران خان دینگے

Oct 28, 2024 | 18:04:PM
پی ٹی آئی کاجوڈیشل کمیشن میں شرکت کا فیصلہ، حتمی منظوری عمران خان دینگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے جوڈیشل کمیشن میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس فیصلے کے حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان دینگے۔ 

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیف وہپ عامر ڈوگرنےخطاب کیا،عامرڈوگر نے کہا کہ آج اجلاس میں جنرل سیکرٹری سلمان اکرم نے خصوصی شرکت کی تھی،آج اہم امور پر بات چیت ہوئی،جوڈیشیل کمشین کے لیے ناموں پر غور کیا،اکثریت نے یہ فیصلہ کیا کہ ہمیں جوڈیشیل کمیشن میں شرکت کرنا چاہیے،ناموں کی حتمی منظوری بانی تحریک انصاف ہی دینگے،یہ 2 نام پھر قومی اسمبلی اور سینٹ کو بھجوائے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں بھی ایک احتجاج ہونا ہے اس حوالے سے بات ہوئی، پنچاب کے ایم این ایز نے اپنے احوال کا بتایا جو ان دنوں انڈر گراونڈ تھے،صحافی نے عامر ڈوگر سے سوال  کیا گیا کہ کیا جسٹس منیب اختر اور منصور علی شاہ کو سوپر سیڈ ہونے پر استعفی دے دینا چاہیے؟جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ججز سپریم کورٹ کا حصہ ہیں ان پر میں ذاتی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا،ان دونوں ججز نے بہت دانش کا مظاہرہ کیا ہے اور استعفی نہیں دیا،دونوں ججز کا وسیع تجربہ ہے ، اور ہمیں اس تجربہ سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد