انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

Oct 28, 2024 | 18:32:PM
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر  277.64 روپے سے بڑھ کر 277.68 روپے پر بند  ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3  پیسے اضافے سے 278.63 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو36  پیسے مہنگا ہوکر 300.57  روپے ،برطانوی پاؤنڈ 23 پیسے اضافے سے 360.82  روپے کا ہو گیا،یو اے ای درہم 75.92 روپے پر برقرار رہا، سعودی ریال 1 پیسے کمی  سے 74.10 روپے پر آگیا۔

ادھرسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 201پوائنٹس کااضافہ ہوا،100 انڈیکس 90ہزار 195کی سطح پربندہوا،سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 91ہزار 54کی ریکارڈ سطح پردیکھاگیا۔حصص بازارمیں 29ارب روپے سے زائدمالیت کے 56کروڑ سے زائد شیئرزکے سودے ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ