پاکستان کی بیشتر ممالک کے لئے برآمدات میں اضافہ، اعدادوشمار جاری

Oct 28, 2024 | 18:34:PM

(وقاص عظیم) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی بیشتر ممالک کے لئے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس سے متعلق اعدادوشمار بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی بیشتر  ممالک کےلیےبرآمدات میں اضافہ ہوا ہے، مالی سال کے لیےپہلے2 ماہ میں سنگاپور کے لیے برآمدات میں 585 فیصد کااضافہ ہوا، جولائی،اگست 2024 میں قازقستان  کے لیے برآمدات 528 فیصد بڑھیں، رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں فلپائن کے لیے برآمدات میں 148 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی، اگست 2024 میں متحدہ عرب امارت کے لیے برآمدات 56 فیصد بڑھیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسی مدت میں سری لنکا 50، افغانستان 42 ،بنگلہ دیش کے لیے برآمدات 34 فیصد بڑھیں، مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں اومان 35 اورسعودی عرب کےلیے برآمدات 24 فیصد بڑھیں، جولائی، اگست 2024 میں امریکہ کےلیے برآمدات میں 12.5فیصد کا اضافہ ہوا، اسی دوران اٹلی 12.6 ،جرمنی 12.3اور برطانیہ کے لیےبرآمدات 5.4فیصد بڑھیں، کینیا ، بیلجیم ، سپین ، آسٹریلیا ، کینیڈا سمیت دیگر  ممالک کے لیے بھی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور تیل مہنگا ہوگیا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے2 ماہ میں امریکہ کے لیےبرآمدات کاحجم سب سے زیادہ 98 کروڑ ڈالر رہا، جولائی، اگست 2024 میں برطانیہ کےلیے برآمدات37 کروڑ، چین کے لیے31 کروڑ ڈالرز رہیں، یو اے ای29 کروڑ 35 لاکھ اور جرمنی کے لیے برآمدات کا حجم 28کروڑ ڈالررہا۔

مزیدخبریں