’پاک فو ج قوم کے ماتھے کا جھومر‘پنجاب اسمبلی سےخراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد) افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی نے منظور کر لی،قرارداد پارلیمانی امور کے وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کی۔
قرارداد کے متن میں پنجاب اسمبلی کے ایوان کی جانب سے افواج پاکستان کے شہدا و غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے،قررداد میں لکھا ہے کہ افواج پاکستان بحریہ سرحدی حدود کے علاوہ نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت کررہے ہیں،میدان جنگ میں فتح اور شکست کے فیصلے اسلحہ چلانے والوں کے حوصلہ کرتے ہیں،تاریخ بزدلوں کو نہیں بہادروں کو یاد رکھتی ہے،قرارداد کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح نے دفاع میں اسلحہ کی اہمیت نہیں بلکہ پاک افواج کے عزم و حوصلہ اور استقامت کی ضرورت پر زور دیا۔
قرارداد کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے ایوان نےمسلح افواج کو وطن عزیز کےلئے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا،پاک فوج ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،پاک افواج کے شاہینوں نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،ہماری افواج جذبہ شہادت سے سرشار اور وطن کےلئے موت کو گلے لگانے کےلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے،یہ ایوان پاک افواج کے مسلح شہیدوں غازیوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک افواج قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،پاکستان میں مضبوط مسلح افواج بری بحری اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ہے، مسلح افواج اور اس کے ذیلی اداروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،پاک فوج کی جانب سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی معاونت کرتے ہوئے امن و امان کے قیام حوالہ ہنڈی کے کاروبار،سمگلنگ دہشتگردی کے تدارک کےلئے بھرپور معاونت کی وہ قابل تحسین ہے،پاک افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر قوم کے دل جیت لئے ہیں،پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت قوم رات کو سکون سے سوتی ہے، یہ ایوان تمام مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
بعد ازاں، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی مکمل کرنے پراجلاس منگل کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری