(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔
ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے جلد سماعت کی درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 103 سویلینز کے مقدمات زیر التوا کیس کی وجہ سے فائنل نہیں ہو رہے،آئین کا آرٹیکل9 شہریوں کی آزادی کے حقوق یقینی بناتا ہے، 103 ملزمان جرم ثابت ہوئے بغیر زیر حراست ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ 13 دسمبر 2023 کو مقدمہ جنوری میں مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا،دسمبر سے آج تک کیس مقرر نہیں ہوا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس نومبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،کس کس جج نے شرکت کی؟سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی