(24نیوز)سینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بیٹھ کر ڈبل سٹینڈرڈ نہیں ہونا چاہئے،یہاں یہ آئے بات کہہ کر چلے گئے،بیٹھ کر پھر ہماری بھی بات سنتے،ہمارا وقفہ سوالات جاری تھا، یہ وقت کس نے ضائع کیا،بڑا افسوس ہوتا ہے جب سیاست دان بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں اس بیہودگی کو ختم کیا گیا تھا،جب تحریک عدم اعتماد آئی تو ہم نے وہ اپوزیشن کے ذریعے کی،جب میں اپوزیشن لیڈر تھا خان صاحب میں میرے ساتھ ہوتے تھے،بیٹھ کے مسئلے کا حل نکالو،اپوزیشن کوشش کرے حکومت کو ایکٹیو کرے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔