جنات کے گھر میں پتھر مت پھینکو، بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی،عبدالقادر پٹیل

Oct 28, 2024 | 19:27:PM

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جنات کے گھر میں پتھر مت پھینکو، بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی،آزاد امیدواروں نے ووٹ دیا، کہتے ہیں یہ لوٹے ہیں،جنہوں نے سنجرانی کو ووٹ دیا وہ ضمیر کی آواز تھی،آپ کے 50 لوگ ووٹ دینے پر راضی تھے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس عبدالقادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے میری پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا،سیاست میں ہمیشہ سیاسی جدوجہد کی راہ متعین کی جاتی ہے،جے یو آئی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جد و جہد سمجھ آتی ہے،یہ پی ٹی آئی کون سی سیاست کرتی ہے ان کا مقصد کیا ہے،پاشا اور ظہیر الاسلام کا پراجیکٹ ہم پر نافذ کیا گیا۔

ان کاکہناتھا کہ ہم نے آپ کو کہا تھا حکومت بنائیں آپ نے حکومت نہیں بنائی،دوسرا کوئی حکومت بنائے تو آپ نے حکومت کو چلنے نہیں دینا،آپ حکومت بنانا نہیں چاہتے دوسری کسی جماعت کو حکومت کرنے نہیں دیتے۔

دوران اجلاس شیر افضل مروت نے کورم کی نشاندہی کردی،اسی دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان واک آؤٹ کرگئے ،جے یو آئی ف ارکان نے ساتھ نہ دیا،کورم پورا نکلنے پر ایوان کی کارروائی جاری رہی۔

عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ بھاگنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا،یہ شکایت ضرور کریں،یہ اپنے دور کی کسی بات کی مذمت نہیں کرتے،اس سپیکر کو اس وقت شرم نہیں آئی،اپنی غلطی پہلے مانو،جنات کے گھر میں پتھر مت پھینکو، بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی،آزاد امیدواروں نے ووٹ دیا، کہتے ہیں یہ لوٹے ہیں،جنہوں نے سنجرانی کو ووٹ دیا وہ ضمیر کی آواز تھی،آپ کے 50 لوگ ووٹ دینے پر راضی تھے۔

سنی اتحاد کونسل اراکین سپیکر ڈائس کے پاس جمع ہو گئے،قادرپٹیل نے کہاکہ مجھے پتہ  ہے انہوں نے کچھ بھی بہانا کر کے یہاں سے بھاگنا ہے،ان کی حکومت میں ہر دوسرے دن سندھ کیلئے گورنر راج کا نعرہ لگتا تھا،ہم نے آج تک نہیں کہا ، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

اپوزیشن ارکان نے عبدالقادر پٹیل کے ڈانس سے متعلق الفاظ پر احتجاج کیا،ثنا اللہ مستی خیل نے الفاظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا،اپوزیشن ارکان نے گو پٹیل گو کے نعرے لگائے۔ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ اگر آپ نے قادر پٹیل صاحب ڈانس کا لفظ بولا ہے تو ایکسپنج کرتے ہیں۔

مزیدخبریں