سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے، پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے گئے ہیں، ایف آئی اے ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے، سعودی حکومت نے 4 ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں گرفتار کیا ہے، گرفتار افراد کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی ٹریول دستاویزات جاری کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 60 فیصد سے زائد گرفتار شہریوں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے، گرفتار شہریوں کو جلد سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن کیا جائے گا، پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔