اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت، رہائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کی مذمت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے مزمت کے ساتھ ساتھ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کر دیا، سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار شفقت عباس تارڑ نے مذمتی اعلامیہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو فوری رہا کیا جائے، پولیس انتظامیہ کے من گھڑت اقدامات کے خلاف وکلا کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کون کون؟ اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں تصویریں لہرا دیں