پنجاب حکومت کا 150بنیادی مراکز صحت  ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ 

Oct 28, 2024 | 23:05:PM
  پنجاب حکومت کا 150بنیادی مراکز صحت  ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (زاہد چودھری) پنجاب حکومت نےبنیادی مراکز صحت  ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  بنیادی مراکز صحت کو  ٹھیکے پر دے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر 150 بنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر دیئے جائیں گے،100 بنیادی مراکز صحت معمول کے مطابق اور 50 چوبیس گھنٹے کام کرنے والے شامل ہیں،لاہور کے 8 بنیادی مراکز صحت بھی پہلے مرحلے میں  ٹھیکے پر دیئے جائیں گے،مراکز صحت کو مختلف کمپنیاں یا انفرادی طور پر ڈاکٹرز ٹھیکے پر حاصل کر سکیں گے۔

پنجاب حکومت ان مراکز صحت کو سالانہ 5 لاکھ  روپے مرمت کی مد میں  ادا کرے گی،محکمہ پرائمری ہیلتھ نے بنیادی مراکز صحت  ٹھیکے پر دینے کیلئے ڈیڑھ ارب مانگ لئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ بھر میں چکن گونیا کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ اعدادوشمار جاری