بیگناہ طالبعلموں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

Oct 28, 2024 | 23:39:PM
بیگناہ طالبعلموں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد کے ایڈیشنل سیشن جج  نے دو بے گناہ طالبعلموں کو قتل کرنے والے چار پولیس اہلکاروں کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے.

ملزمان نے 2018 میں جھوٹے پولیس مقابلے میں دو طالبعلموں کو قتل کیا تھا۔ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سجیدہ اختر نے 2018 میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں دو طالبعلموں کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی، کانسٹیبل فلک شیر، فیصل اور رضاکار وقاص کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ جبکہ مقدمے میں نامزد پانچویں ملزم اے ایس آئی جاوید اختر کو بری کردیا۔

آٹھ اگست 2018 کو تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے باغ والی پلی پر مقتول طالبعلم ارسلان اور عثمان شوارما کھا کر گھر جارہے تھے کہ پولیس ملازمین نے فائرنگ کردی۔ جس سے دونوں طالبعلم موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ جس کے بعد پولیس ملازمین نے واقعہ کو پولیس مقابلہ بنا دیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: