صدر مملکت کو 7 ممالک کےنئے تعینات سفیروں نے اسناد پیش کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) مختلف ممالک کے نو منتخب سفیروں نے ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں پیپلز ریپبلک آف کوریا، کرغزستان، کینیا، ترکیہ، ازبکستان اور ریاست فلسطین کے سفیر شامل تھے،صدر مملکت نے شمالی کوریائی سفیر چو چانگ مین, کرغیر سفیر اواز بیک اتاخانوف سے سفارتی اسناد وصول کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کینا کے سفیر پیٹر نجرو مبوگو ، ترکیہ سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروگلوسے,ازبک سفیر علیشیر تختائیف اور فلسطینی سفیر زہیر ایم ایچ درزید سے سفارتی اسناد وصول کیں،اس موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں,صدر مملکت نے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ صدر آصف زرداری نے ان سفیروں کا پاکستان میں خیرمقدم کیا, صدر آصف علی زرداری نے باہمی فائدہ مند تعاون کے فروغ میں ان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جو بائیڈن نے 40 منٹ قطار میں لگ کر اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا