بلوچستان کی ترقی پاکستان سے جڑی ہے،آرمی چیف

Sep 28, 2021 | 09:14:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان کی دیرپا ترقی، سی پیک، وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

 اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ   بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، سیکورٹی اداروں نے امن و امان کی بحالی کے لیے بہت قربانیاں دیں، امن و امان کے قیام سے ہی ترقی ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آرمی چیف کو بتایا کہ صوبے میں بہت سے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں،جام کمال کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
 

مزیدخبریں