موبائل کیوں توڑا؟چھوٹے بھائی نےفائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی عطا اللہ کا موبائل توڑ ڈالا جس پر چھوٹے بھائی کو غصہ آ گیا اور وہ جان پر کھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے شیوہ میں بڑے بھائی نے موبائل فون توڑدیا، چھوٹے بھائی نے دلبرداشتہ ہو کر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق عطاء اللہ کا فون اس کے بھائی نے توڑا تو 17 سالہ نوجوان عطاء اللہ نے اپنے آپ پر فائرنگ کر کے خود کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں کالو خان ہسپتال منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی ترقی پاکستان سے جڑی ہے،آرمی چیف