(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 شہری ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 117 ہو گئی،انہوں نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہولی فیملی ہسپتال، بے نظیر بھٹو ہسپتال اور پمز میں زیرِ علاج ہے۔ گزشتہ 5 دنوں کے دوران 165 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں۔ دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 152 اور شہری علاقوں میں 65 افراد متاثر ہوئے ہیں۔